Daily Mashriq

آج عام آدمی حکومت اورریاست کے ہاتھوںغیرمحفوظ ہے،فضل الرحمان

آج عام آدمی حکومت اورریاست کے ہاتھوںغیرمحفوظ ہے،فضل الرحمان

اسلام آباد(آئی این پی)جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر پیش آنے والے واقعے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوری دنیا میں لوگوں کو احتجاج کا حق حاصل ہے،انھیں اس سے روکنا اشتعال اور شدت کو جنم دیتا ہے، حکومت اور ریاستی قوت آئین اور قانون سے بالاتر نہیں، عوام سے صبر و تحمل اور پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہیں ۔اتوار کو جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر پیش آنے والے واقعے پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا اورجو لوگ اس واقعہ میں جاں بحق یا زخمی ہوئے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ جمہوری دنیا میں لوگوں کو احتجاج کا حق حاصل ہے،انھیں اس سے روکنا اشتعال اور شدت کو جنم دیتا ہے،حکومت لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے،آج عام آدمی ریاست اور حکومت کے ہاتھوں خود کو غیر محفوظ تصور کرتاہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت اور ریاستی قوت آئین اور قانون سے بالاتر نہیں، عوام سے صبر و تحمل اور پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہیں ۔(رڈ)

متعلقہ خبریں