Daily Mashriq

چارسدہ،اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ، تین سگے بھائیوںکالر زہ خیزقتل

چارسدہ،اراضی کے تنازعہ پر فائرنگ، تین سگے بھائیوںکالر زہ خیزقتل

چارسدہ ( نمائندہ مشرق ) تھانہ عمرزئی کی حدود علی جان کلے میںاراضی کے تنازعہ پر علاقے کے بااثر خان نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کرکے تین سگے بھائیوں کو حجرہ کے اندر قتل کردیا ۔ملزمان فرار ہوگئے ، ورثا نے نعشیں عمرزئی چوک میں سڑک پر رکھ کر تین گھنٹے تک احتجاج کیا۔ تھانہ عمرزئی کی حدود علی جان کلے میں مسلح افراد نے تین سگے بھائیوں شبیر ،سجاد ( محکمہ پولیس) ،کاشف ( چیف اکاونٹنٹ ایف سی) پسران محمد صادق ابرار کو اپنے حجر ے میں بلا کر بیدردی سے قتل کردیا ۔ملزمان فرار ہو گئے۔ مقتولین کی والدہ مسماة نجم الہدیٰ بیوہ محمد صادق ابرار نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھرمیںاپنے بیٹوں کے ساتھ موجود تھی اس دوران پیر محمد نے آکر آواز دی اورمیرے تینوں بیٹے کاشف ،سجاد اورشبیر اس کے ساتھ نادر خان کے حجرہ چلے گئے کافی وقت گزرنے کے باوجود گھر واپس نہیں آئے جب میں نے نادر خان کے حجرہ آکر دیکھا تو اس کے بیٹوں سے نادر خان ولد فرحت اللہ سکنہ علی جان کلے ،ناصرجمال ولد میرجمال سکنہ اتمانزئی ،پیر محمد ولد نامعلوم سکنہ پیر صدو نے اراضیات کے سلسلے میں تکرار شروع کر رکھی تھی اس دوران ملزموںنے فائرنگ شروع کر دی جس سے اس کے بیٹے شبیر ،سجاد اورکاشف موقع پر جان بحق ہوگئے ،انہوںنے وجہ عناد اراضی کا تنازعہ بتایا ہے۔ پولیس عمرزئی نے مسماة نجم الہد یٰ کی مدعیت میں ملزمان نادر خان ،ناصرجمال اورپیر محمد کے خلاف رپورٹ درج کردی ۔

متعلقہ خبریں