Daily Mashriq


پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ورلڈ سلور ٹائٹل جیت لیا

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ورلڈ سلور ٹائٹل جیت لیا

ڈیسک: پاکستانی باکسر محمد وسیم نے فلپائنی باکسر کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور ویٹ ٹائٹل جیت لیا۔

جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں جاری ورلڈ باکسنگ کونسل سلورفلائی ویٹ کے فائنل میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے اپنے فلپائنی حریف گیمل میگرامو کو ہراکر نہ صرف فائٹ جیت لی بلکہ اپنے ٹائٹل کا بھی کامیابی کے ساتھ دفاع کیا۔ فلپائینی باکسر گیمل میگرامو اس سے قبل 17 مقابلوں میں ناقابل شکست رہے تھے جس کے باعث فائٹ کے لیے انہیں پسندیدہ قرار دیا جارہا تھا لیکن محمد وسیم نے انہیں ہراکر اپ سیٹ کردیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی باکسر محمد وسیم نے اس سے قبل جولائی میں بھی سلور فلائی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور عالمی سطح پر یہ ان کی چوتھی فائٹ تھی۔

متعلقہ خبریں