فیض آباد میں 22دن تک جاری رہنے والا دھرنا ختم،،،

فیض آباد میں 22دن تک جاری رہنے والا دھرنا ختم،،،

ویب ڈیسک: تحریک لبیک یا رسول اللہ کے قائدین نے فیض آباد میں 22 روز تک جاری رہنے والا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

تحریک لبیک یارسول اللہ کے قائدین نے پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ہمارے پاس 12 گھنٹے کا وقت ہے،

حکومت سے معاہدہ ہوچکا ہے، تمام کارکنان پرامن طور پر گھروں کو واپس چلے جائیں گے۔

واضح رہے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کے بعد حکومت اور دھرنا مظاہرین کے درمیان معاملات طے پاگئے تھے۔

معاہدے میں کہا گیا وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کے بعد تحریک لبیک کوئی فتوی جاری نہیں کرے گی،

جبکہ راجا ظفر الحق رپورٹ 30 دن میں منظر عام پر لائی جائے گی اور الیکشن ایکٹ ترمیم کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائےگی۔

متعلقہ خبریں