نیشنل ٹی20 ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 29 نومبر کو کھیلے جائیں گے

نیشنل ٹی20 ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 29 نومبر کو کھیلے جائیں گے

ویب ڈیسک:قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے ملتوی ہونے والے سیمی فائنلز 29 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 30 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی میں جاری ایونٹ کا فائنل فور مرحلہ ہفتہ کو مکمل ہونے کے بعد چیمپئن ٹیم کا فیصلہ پیر کو ہونا تھا لیکن اسلام آباد میں حالات کی خرابی کے باعث سیمی فائنلز ایک روز کی تاخیر سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا، حالات بہتر نہ ہونے پر فیصلہ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا، پی سی بی ذرائع کے مطابق دھرنا ختم ہونے کے بعد سیمی فائنلز بدھ جب کہ فائنل جمعرات کو کرایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں