پروسٹیٹ کینسر کی شناخت کیلئے آسان ٹیسٹ

پروسٹیٹ کینسر کی شناخت کیلئے آسان ٹیسٹ

ویب ڈیسک:پیشاب کے ٹیسٹ سے جان لیوا پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص۔

سائنسدانوں نے پیشاب کا ایک انتہائی سادہ ٹیسٹ وضع کیا ہے جس کے ذریعے جان لیوا پروسٹیٹ کینسر کی 98 فیصد درستگی سے شناخت کی جاسکتی ہے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان کے مردوں میں بھی پروسٹیٹ کینسر پروان چڑھ رہا ہے اور برطانیہ میں ہر سال 50 ہزار نئے کیس رجسٹرڈ ہوتے ہیں۔ ہالینڈ میں ریڈباؤنڈ یونی ورسٹی میڈیکل سینٹر کے سائنسدانوں نے ایک ٹیسٹ وضع کیا ہے جسے ’سلیکٹ ایم ڈی ایکس‘ کا نام دیا گیا ہے، یہ ٹیسٹ روایتی خون اور بایوپسی ٹیسٹ سے بھی زیادہ مؤثر ہے۔ اس ٹیسٹ کے ذریعے کسی تکلیف دہ بایوپسی کی بجائے پیشاب میں دو مارکر یا کیمیکلز کو دیکھا جاتا ہے اور اگر ان کی موجودگی نارمل کے مقابلے میں کم ازکم 8 گنا زائد ہوتو یہ پروسٹیٹ کینسر کی علامت ہوسکتی ہے۔ پیشاب کا یہ سادہ سا ٹیسٹ کم مقدار کے ان کیمیکل کی بھی شناخت کرسکتا ہے جو کسی طرح خوفناک پروسٹیٹ کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں۔

اس ٹیسٹ کی قیمت پاکستانی 30 ہزار روپے کے لگ بھگ ہے اور اسے برطانیہ کے پرائیویٹ اسپتالوں میں انجام دیا جارہا ہے، پیشاب کے اس ٹیسٹ میں دو عدد بایومارکرز کو کامیابی سے شناخت کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں