Daily Mashriq

کرتار پور افتتاحی تقریب:نوجوت سنگھ سدھو کی وفد سمیت پاکستان آمد

کرتار پور افتتاحی تقریب:نوجوت سنگھ سدھو کی وفد سمیت پاکستان آمد

ویب ڈیسک:سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے وفد کے ہمراہ واہگہ کے راستے لاہور پہنچ گئے۔

وزیر خارجہ خورشید محمود قریشی کی خصوصی دعوت پر بدھ کے روز ہونے والی کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے نوجوت سنگھ سدھو وفد سمیت پاکستان آئے ہیں۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم عمران خان اور تمام افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کا ہمیشہ سے ہی مداح ہوں، انہوں نے 3 ماہ پہلے جو بیج بویا آج وہ پودا بن چکا ہے۔

 نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ خود پر تنقید کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں، میں اپنا بیتا ہوا دور یاد کرنے آیا ہوں، اس سے زیادہ خوشی نہ مجھے ہوسکتی تھی اور ہی نہ 12کروڑ سکھ برادری کو۔ معاہدے ٹوٹتے ہیں لیکن کوششیں رنگ لاتی ہیں، مذہب کو سیاست کی نظر سے کبھی نہیں دیکھنا چاہیے، فنکاروں کا فن سرحدوں کو جوڑتاہے جب کہ پاک بھارت میچ شروع ہونے چاہیئں۔

واضح رہے کہ پاکستانی اور بھارت کی حکومتوں کی جانب سے کرتارپور سرحد کھولنے کی منظوری دی جاچکی ہے جب کہ وزیر اعظم عمران خان(کل) 28 نومبر کو کرتارپور کوریڈور کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں