Daily Mashriq


دبئی ٹیسٹ:یاسر شاہ کی شاندار بالنگ، سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کر دیا

دبئی ٹیسٹ:یاسر شاہ کی شاندار بالنگ، سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ برابر کر دیا

ویب ڈیسک:لیگ اسپنر یاسر شاہ نے دبئی ٹیسٹ میں مجموعی طور پر میچ میں 14 کھلاڑیوں کو آوٹ کر کے ایک میچ میں 14 وکٹیں لینے کا عمران خان کا ریکارڈ برابر کردیا۔

دبئی ٹیسٹ میں شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یاسر شاہ نے پہلی اننگز میں 41 رنز کے عوض نیوزی لینڈ کے 8 کھلاڑیوں کو آوٹ کر کے پہلے تو ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں آٹھ کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے والے تین پاکستانی بالروں کی فہرست میں اپنا نام لکھوایا اور اس کے بعد دوسری اننگز میں بھی شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے  6 وکٹیں حاصل کر کے سابق کپتان کا ایک میچ میں 14وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ 

اسی میچ میں یاسر شاہ نے پہلی اننگز میں میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کے نہ صرف آٹھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا بلکہ اسی روز انہوں نے فالوآن کے باعث نیوزی لینڈ کیجانب سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے پر نیوزی لینڈ کی پہلی دو وکٹیں حاصل کر کے کسی بھی میچ کے ایک ہی دن میں دس وکٹیں حاصل کر نےکا منفرد ریکارڈ بھی حاصل کر لیا۔

یاسر شاہ کو اس عمدہ کارکردگی پر مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ بہترین کارکردگی پرخوشی ہے، اس سے اچھا باؤلنگ اسپل پہلے نہیں کیا، اللہ کا شکرہے جوپلان بنایا وہ کامیاب ہوا۔

متعلقہ خبریں