Daily Mashriq

عوام کیلئے خوشخبری؛ حکومت کا سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنیکا فیصلہ

عوام کیلئے خوشخبری؛ حکومت کا سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنیکا فیصلہ

ویب ڈیسک:حکومت نے سردیوں میں گیس لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا، قلت ایل این جی درآمد کر کے پوری کی جائے گی، ای سی سی نے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موسم سرما میں گیس لوڈشیڈنگ پلان پر غور کیا گیا۔ 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گیس کی کمی پوری کرنے کے لیے آر ایل این جی سسٹم میں داخل کی جائے گی اور سردیوں میں ملک بھر میں کہیں بھی گیس لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

اجلاس کے دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاور سیکٹر کے لئے اسلامک فنانسنگ کی سہولت دیے جانے کی بھی منظوری دی۔

یاد رہے کہ موسم سرما میں گیس کی طلب بڑھنے کے باعث گزشتہ کئی سالوں سے گیس لوڈشیڈنگ کی جاتی رہی ہے جس سے مختلف اوقات میں گھریلو صارفین بھی متاثر ہوتے ہیں

متعلقہ خبریں