Daily Mashriq

ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری، پاکستان کا شدید احتجاج

ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری، پاکستان کا شدید احتجاج

ویب ڈیسک: پاکستان نے ڈھاکہ کے ہائی سیکورٹی زون میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری پر بنگلہ دیشی حکومت سے سخت احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے قونصلر سیکشن سے چور قیمتی کمپیوٹر چوری کرکے لے گئے اور توڑ پھوڑ بھی کی، اس معاملے کو بنگلادیش کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اٹھایا ہے جب کہ بنگلہ دیش پولیس کے پاس واقعے کی ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستانی ہائی کمیشن اور عملے کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیشی حکومت پاکستانی ہائی کمیشن میں چوری کی تحقیقات کرکے ملزمان کو کٹہرے میں لائے اور قرار واقعی سزا دے۔

متعلقہ خبریں