Daily Mashriq


خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام اداروں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

خطرات سے نمٹنے کیلئے تمام اداروں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا،آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کو قوم کی حمایت سے مکمل طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے واضح ہے کہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام ریاستی اداروں کی قومی سطح پر ہم آہنگی ضروری ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ائیر یونیورسٹی میں بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اپنی بقاء کیلئے مزید چوکنا رہنے اور درست راستہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے، مربوط قومی پالیسی کے ذریعے ہی تمام خطرات سے نمٹا جا سکتا ہے، ملک میں امن واپس لانے کیلئے مسلح افواج اور قوم نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بہتر سکیورٹی ماحول کیلئے پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی، قوم کی بھرپور حمایت سے دہشتگردی کو مؤثر انداز میں روکا گیا، ملک کو درپیش خطرات کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں