Daily Mashriq


سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد فروخت کرنے کیلئے نیب کا عدالت سےرجوع

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد فروخت کرنے کیلئے نیب کا عدالت سےرجوع

ویب ڈیسک:قومی احتساب بیورو ( نیب) نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان میں موجود تمام جائیداد فروخت کرنے کی عدالت سے اجازت مانگ لی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ احتساب عدالت نے اثاثہ جات ریفرنس میں نامزد ملزم اسحاق ڈار کو طلب کیا، وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انھیں مفرور قرار دیا گیا۔ اسحاق ڈار اشتہاری ہوئے، جائیداد قرق کی گئی لیکن ملزم جان بوجھ کر مفرور ہے، مسلسل عدم حاضری پر ملزم کی تمام قرق جائیداد فروخت کرنا چاہتے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو کو نمائندہ مقرر کیا جائے جو جائیداد فروخت سے حاصل ہونے والی تمام رقم قومی خزانے میں جمع کرائے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے درخواست باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے 28 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں