Daily Mashriq


آسٹریلیا کیخلاف 17رکنی سکوارڈ کااعلان، محمد عامر آوٹ وہاب ریاض ان

آسٹریلیا کیخلاف 17رکنی سکوارڈ کااعلان، محمد عامر آوٹ وہاب ریاض ان

ویب ڈیسک:آسٹریلیا کیخلاف ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے،امام الحق بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے،پی سی بی۔

پی سی بی کیجانب سے آسٹریلیا کیخلاف سیریز کے لیے بالر محمد عامر کو ڈراپ کردیا گیا ہے جب کہ وہاب ریاض اور امیر حمزہ کی واپسی ہوئی ہے۔ اسکواڈ میں 3 اسپنرز شاداب خان، یاسر شاہ اور بلال آصف شامل ہیں جبکہ محمد رضوان کو بھی ریزرو وکٹ کیپر کے طور پر سکوارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

منتخب کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، فخرزمان، امام الحق، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، عثمان صلاح الدین، یاسر شاہ، شاداب خان، بلال آصف، محمد عباس،  حسن علی، وہاب ریاض، فہیم اشرف، امیر حمزہ اور محمد رضوان شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز امارات میں کھیلی جائے گی۔

متعلقہ خبریں