جرمنی میں خواتین کےنقاب پہننے پرپابندی کا بل منظور

جرمنی میں خواتین کےنقاب پہننے پرپابندی کا بل منظور

ویب ڈیسک: جرمنی میں سرکاری ملازم خواتین پرملازمت  کے دوران نقاب پہننے پرپابندی  لگائی دی گئی ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی لے مطابق جرمنی کےایوان زیریں میں خواتین کا نقاب پابندی کے ھوالے سے بل منظور کر لیا گیا ۔ منظور کیے گئےبل کے تحت سرکاری ملازم خواتین پر ملازمت کےدوران چہرے پرمکمل نقاب پہننے پرپابندی ہوگی۔

اس قانون میں سیکورٹی چیک کی خاطر پردہ کرنے والی مسلم خواتین کو متعلقہ حکام کو اپنا چہرہ بھی دکھانا ہو گا۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نےکہا تھا کہ جہاں قانونی طور پر ممکن ہو سکے وہاں پر چہرے کے مکمل نقاب پر پابندی لگا دی جائے۔

خیال رہے کہ   جرمنی اور ہمسایہ ملک فرانس میں دائیں بازو کی جماعتوں کا مطالبہ ہے کہ عوامی مقامات پر نقاب پر مکمل پابندی لگا دی جائے۔

متعلقہ خبریں