Daily Mashriq

آئندہ حکومت بجٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کر سکے گی،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

آئندہ حکومت بجٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کر سکے گی،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک:آئندہ حکومت بجٹ میں تبدیلی کرسکتی ہے لیکن چیلنج کرتا ہوں بجٹ میں ایک لفظ تبدیل نہیں کرپائیں گے ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی۔

ٹنڈو جام میں گیس پروسیسنگ فیسیلٹی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ 50 ارب روپے کا ہے،2008 میں اس منصوبے کی بولی لگی لیکن اس منصوبے پر کام نہیں کیا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا ہے ن لیگ نے پاکستان کی تاریخ کا بہترین اور عوام دوست بجٹ پیش کیا، عوام نے حکومت کو آخری دن تک کام کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے، بجٹ ہم نے پیش کیا، اگلی حکومت تبدیلی کر سکتی ہے، مسائل جمہوریت کے تسلسل سے حل ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ لاپرواہی ہے جو گزشتہ ادوار میں رہی لیکن ہم نے یہ عزم کیا کہ ہم یہ منصوبےمکمل کریں گے اور آج اس سے پاکستان کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا قومی منصوبوں کے نہ بننے پر سیکڑوں ارب کا نقصان ہوا، عوامی خدمت مسلم لیگ ن کے کام کرنے کا طریقہ ہے، ہم نے گیس کی فراہمی بہتر بنائی اور پلانٹس کی حالت کو بہترکیا۔ انہوں نے کہا ملک میں امن وامان کی ابتر صورتحال کو بہتر کیا، 65 سال میں وہ کام نہیں ہوئے جو ن لیگ نے 5 سال میں کیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نےپاکستان کی تاریخ کا بہترین اور عوام دوست بجٹ پیش کیا، عوام نے حکومت کو آخری دن تک کام کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے، بجٹ ہم نے پیش کیا، اگلی حکومت تبدیلی کر سکتی ہےلیکن چیلنج کرتا ہوں بجٹ میں ایک لفظ بھی تبدیل نہیں کر پائیں گے،پاکستان کےمسائل جمہوریت کے تسلسل سے حل ہونگے۔

متعلقہ خبریں