حکومت اپنا کام نہیں کرے گی تو ہمیں کردار ادا کرنا پڑے گا،چیف جسٹس ثاقب نثار

28 اپریل 2018 (17:55)

ویب ڈیسک: حکومت کے کام بھی ہم کو کرنے پڑ رہے ہیں، کبھی کاموش بیٹھا ہوں نہ بیٹھوں گا ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار ۔

سپریم کورٹ بار میں وکلا سے خطاب کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے عمل کو مضبوط بنیادیں فراہم کرنا ان کی ترجیح ہے۔ سینئر وکلا قانونی اصلاحات کے لیے تجاویز دیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کا معیار انتہائی مایوس کن ہے۔ اگر اس حوالے سے حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کرے گی تو عدالت کو مجبوراً کردار ادا کرنا پڑتا ہے۔ ادارہ برائے ذہنی صحت میں مریضوں کو انتہائی برے حالات کا سامنا ہے۔ رات کو اسپتال کی تصاویر دیکھیں تو سو نہیں سکا، تبھی اسپتال کےدورے کا فیصلہ کیا، میرے آنے کی اطلاع ہونے کے باوجود وہاں کی انتظامیہ صفائی اور دوسری سہولیات کے معیار کو بہتر نہیں بنا سکی۔ مریضوں کو انجیکشن لگا کرسلا دیا جاتا ہے، کیا یہ حکومت کا کام نہیں ہے جو مجھےکرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ دُکھی انسانیت کے مسائل کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔ چیف جسٹس نے کہا کبھی اپنی زبان بند نہیں کی، خاموش نہیں رہوں گا۔

مزیدخبریں