Daily Mashriq

چیف جسٹس کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ

چیف جسٹس کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کا دورہ

ویب ڈیسک:پنجاب اسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کو کوئی بھی پاگل خانہ نہیں کہے گا، چیف جسٹس ثاقب نثار۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے دورے کے دوران مختلف وارڈز کا معاءنہ کیا ، اس موقع پر خواتین مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہسپتال کو کوئی پاگل خانہ نہیں کہے گا جو کارکردگی ہے ابھی سامنے آجائے گی۔

چیف جسٹس پاکستان کے دورہ کے موقع پر خواتین مریضوں نے شکوہ کیا کہ ہمارے ساتھ بہت برا سلوک ہوتا ہے، ہمیں ادویات بھی نہیں ملتیں اور نہ ہی ٹھیک طرقے سے علاج کیا جاتا ہے، جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا آپکے ساتھ کوئی نا انصافی نہیں ہوگی، مریضوں کو سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ایم ایس سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا مجھے اپنا کچن دکھائیے دیکھتا ہوں کہ کیا انتظامات ہیں، میں نے ہر وارڈ اور ہر شعبے کا دورہ کرنا ہے، آپ پریشان نہ ہوں، جو آپکی کارگردگی ہے وہ چھپی نہیں رہے گی۔

متعلقہ خبریں