Daily Mashriq

ایران کا پاکستان کیساتھ معاشی تعاون اور باہمی تجارت کوفروغ دینے پر اتفاق

ایران کا پاکستان کیساتھ معاشی تعاون اور باہمی تجارت کوفروغ دینے پر اتفاق

لاہور میں ایران کے قونصل جنرل محمد رضا نذری نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارتی تعلقات کے نئے مواقع تلاش کرنے سمیت اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کاخواہشمند ہے۔

انہوں نے سیالکوٹ شہر کے ایون صنعت و تجارت میں ایک اجلاس کے دوران کہا کہ وقت آگیا ہے کہ دونوں ملک باہمی تجارت اور معاشی تعاون کو وسعت دیں۔

انہوں نے شہر کے مختلف اہم صنعتی یونٹس کا دورہ بھی کیا۔

متعلقہ خبریں