Daily Mashriq


صدارتی امیدوار کیلئے پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹ گئی

صدارتی امیدوار کیلئے پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کے نام پر ڈٹ گئی

ویب ڈیسک:آصف علی زرداری کے زیرِ صدارت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کا اجلاس ہوا جس میں صدارتی انتخاب کیلئے مولانا فضل الرحمان کی درخواست پر غور کیا گیا جبکہ ان کی حمایت کے مضمرات اور سیاسی فوائد کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔

پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کے متفقہ صدارتی امیدوار کے معاملے پر اہم اجلاس طلب کیا جس کی صدارت آصف علی زرداری نے کی۔ اجلاس میں پارٹی رہنماوں نے اعتزاز احسن کا نام واپس لینے کی مخالفت کردی۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان قابل احترام ہیں مگر ہمیں سیاسی فیصلہ کرنا ہے، پیپلز پارٹی اپنی اصولی سیاست پر سمجھوتہ نہیں کر سکتی جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے اعتزاز احسن کو اپنا حتمی امیدوار قرار دیا۔

 دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی اپنے امیدوار کی کامیابی کے لیے کوششیں تیز کردیں، جہانگیر ترین ایک بار پھرمیدان میں آ گئے وہ کل تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی کے ساتھ کوئٹہ جائیں گے۔

متعلقہ خبریں