Daily Mashriq


ایشین گیمز: پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو والی بال کے میدان میں پچھاڑ دیا

ایشین گیمز: پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو والی بال کے میدان میں پچھاڑ دیا

ویب ڈیسک:18ویں ایشین گیمز مینز انڈور والی بال ٹورنامنٹ میں پاکستان نے کلاسیفکیشن کوارٹر فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی.

انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز میں منگل کو کھیلے گئے والی بال ایونٹ میں ساتویں سے بارہویں پوزیشن کے کلاسیفکیشن کوارٹر فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے تھا۔

بھارت نے پہلے سیٹ میں پاکستان کو 25 کے مقابلے میں 21 پوائنٹس سے ہرایا تاہم بھارت برتری برقرار نہ رکھ سکا اور پاکستان نے اگلے تینوں سیٹ میں بھارت کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

پاکستان نے دوسرے سیٹ میں بھارت کو 25 کے مقابلے میں 21 پوائنٹس سے شکست دی جبکہ تیسرے اور چوتھے سیٹ میں بھی بالترتیب 25-21 اور 25-23 سے ہرا دیا۔

پاکستانی ٹیم نے میچ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بھارت کو 1-3 سیٹس سے شکست دے کر کلاسیفکیشن سیمی فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ چین سے ہو گا۔

متعلقہ خبریں