Daily Mashriq

وزیراعظم سے چین کی ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین کی ملاقات

وزیراعظم سے چین کی ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ بھارتی اقدامات خطے میں امن و سلامتی کےلئے خطرہ ہیں۔ بھارت اپنے جرائم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کےلئے کوئی جھوٹ فلیگ آپریشن کر سکتا ہے۔

اسلام آباد میں چین کی ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین جنرل زو چی لیانگ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا فوری خاتمہ ہونا چاہیئے اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور اداروں کو مقبوضہ وادی کی صورت حال کا جائزہ لینے کی اجازت دی جانی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی اقدامات سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہو چکا ہے۔تین ہفتوں سے مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں عوام کرفیو کی وجہ سے گھروں میں نظر بند ہیں اور انسانی حقوق کی صورت حال انتہائی مخدوش ہے ۔وزیر اعظم نےاقوا م متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی حمایت پر چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان گہرے تعلقات اور شراکت داری خطے میں امن و استحکام کےلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ 

چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے نائب چیئرمین جنرل زو چی لیانگ نے وزیر اعظم عمران خان کو صدر شی چن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کی جانب سےتہنیتی پیغام پہنچایا۔جنرل زو چی لیانگ نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چین مشکل کے وقت میں پاکستا ن کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہو ں نے کہاکہ جنوبی ایشیاء کے خطے کو معاشی ترقی اور استحکام کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور چین خطے میں سٹرٹیجک توازن اور امن کے قیام کےلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں