Daily Mashriq

کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتے سے دھاتی چپ برآمد ہوئی، وزیرخارجہ

کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتے سے دھاتی چپ برآمد ہوئی، وزیرخارجہ

ویب ڈیسک:وزیرخارجہ خواجہ آصف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق تمام بھارتی الزامات اور اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتے سے دھائی چپ برآمد ہوئی۔

وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کلبھوشن یادیو کے اہل خانہ سے متعلق بھارت کے تمام الزامات اور اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو حاضر سروس نیول آفیسر، سزا یافتہ بھارتی دہشت گرد وجاسوس اور معصوم  پاکستانیوں کا قاتل ہے لیکن کلبھوشن کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات انسانی ہمدردی، اسلامی تعلیمات ، رحم دلی کی روایات کے مطابق کرائی گئی۔

متعلقہ خبریں