Daily Mashriq

پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں کسی سے اتحاد نہیں کرے گی،بلاول بھٹوزرداری

پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں کسی سے اتحاد نہیں کرے گی،بلاول بھٹوزرداری

ویب ڈیسک:چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں کسی کے ساتھ اتحاد ممکن نہیں اور انتخابی میدان میں اپنے نشان کے ساتھ اتریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی زیرِصدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں جماعت کی سیاسی حکمت عملی کی تشکیل کے لئے اہم فیصلے کئے گئے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد انتخابی حکمت عملی کا فیصلہ کیا اور سینئر قیادت کی مشاورت سے ہی فیصلے کی منظوری بھی دی۔

متعلقہ خبریں