Daily Mashriq


کوئٹہ:نوحصارخونی تالاب کے قریب ایف سی کیمپ پر خود کش حملہ

کوئٹہ:نوحصارخونی تالاب کے قریب ایف سی کیمپ پر خود کش حملہ

ویب ڈیسک:کوئٹہ:نوحصارخونی تالاب کے قریب ایف سی کیمپ پر خود کش حملے میں 4ایف سی اہلکار شہید،6زخمی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں خونی تالاب کے علاقے میں خود کش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی بھی آوازیں سنی گئیں۔ذرائع کے مطابق دھماکا سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ہوا جب کہ لیویز اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریش شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح  سمنگلی روڈ پر نامعلوم افراد کی ڈی ایس پی حمیداللہ دستی کی گاڑی پر فائرنگ  کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں