Daily Mashriq


حکومت کا پٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ

حکومت کا پٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر ہوشربا اضافہ

ویب ڈیسک:حکومت نے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کے قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرادیا،وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی جس کے بعد قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

پٹرول3روپے 56پیسے اور ڈیزل2روپے62پیسے فی لٹر مہنگا جب کہ مٹی کا تیل 6روپے28پیسے اورلائٹ ڈیزل ایک روپے فی لٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 88 روپے7 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات12بجے ہوگا۔

 واضح رہے کہ اوگرا نے حکومت کو آئندہ ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوائی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 94 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 28 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں