Daily Mashriq


ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید

ویب ڈیسک:لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول کے بھمبھر سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ ہے جس میں  پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے 32 سالہ منیر چوہان کہوٹہ کے رہائشی تھے جب کہ 28 سالہ عامر حسین کا تعلق ضلع بھمبھر سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں بھرپور اور موثرکارروائی ہے اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

متعلقہ خبریں