Daily Mashriq

محلہ جنگی،پریس مارکیٹ میں صفائی ونکاسی کا ناقص نظام

محلہ جنگی،پریس مارکیٹ میں صفائی ونکاسی کا ناقص نظام

پشاور(مشرق ٹی وی رپورٹ) پشاور کے محلہ جنگی اور ملحقہ پریس مارکیٹ میں صفائی کی ناقص صورتحال اور شاہی کٹھہ کے باعث مقامی تاجر اور پریس مالکان مشکلات کا شکار ہیں مشرق فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے پریس مارکیٹ کا تاجروں نے کہا کہ محلہ جھنگی شاہی کٹھہ کے مقابلے میں نشیبی علاقہ ہے شاہی کٹھہ میں عدم صفائی کے باعث اکثر پانی محلہ جھنگی کا رخ کرتا ہے جہاں گوداموں دکانوں اور چھپائی مراکز میں پڑے قرآن پاک کے نسخوں سمیت دیگر دینی کتب اور مقدس کلام پر مشتمل کاغذات کی بیحرمتی ہوتی ہے اسی طرح یہ گندہ پانی نکالنا بھی ایک بڑا مسئلہ ہے کیونکہ ڈبلیو ایس ایس پی کے پاس ایسی کوئی سہولت نہیں ہے جس سے پانی نکالا جاسکے نہ مناسب انداز میں صفائی ہوجاتی ہے بلکہ مقامی تاجر اپنی مدد آپ کے تحت واٹر پمپ نصب کر کے یہ پانی نکالتے ہیں انہوں نے کہا محلہ جھنگی بابو حیدر روڈ میں نکاسی آب نظام خراب ہے جبکہ سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں یہاں سے منتخب رکن قومی ا سمبلی حاجی شوکت علی نے کئی بار اس علاقے کا دورہ کیا اور سڑکوں کی مرمت کا وعدہ کیا لیکن یہ وعدہ پورا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہ گزشتہ دور حکومت میں سڑک کی تعمیر ہوئی تھی لیکن ناقص مٹیریل استعمال ہونے کیوجہ سے جلد ہی خراب ہو گئی۔

متعلقہ خبریں