Daily Mashriq

آسٹریلیا نے گھر میں گھس کر بھارت کا شکار کر لیا، میکسویل کی سنچری

آسٹریلیا نے گھر میں گھس کر بھارت کا شکار کر لیا، میکسویل کی سنچری

بنگلور: آسٹریلیا نے گھر میں گھس کر بھارت کا شکار کر لیا جب کہ گلین میکسویل کی طوفانی سنچری نے 191 رنز کا ہدف عبور کرایا۔

آسٹریلیا نے گھر میں گھس کر بھارت کا شکار کر لیا جب کہ دوسرے ٹی 20میں 7 وکٹ کی فتح کے ساتھ سیریز میں مہمان ٹیم کا کلین سوئپ بھی مکمل ہو گیا، گلین میکسویل کی طوفانی سنچری نے19.4 اوورز میں کینگروزکو 191 رنز کا ہدف عبور کرایا، انھوں نے حریف بولنگ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے55 گیندوں پر 9 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 113رنز بنائے۔

قبل ازیں بھارت نے مقررہ اوورز میں4 وکٹ پر 190 رنز اسکور کیے، ویرات کوہلی نے 38 بالز پر6 چھکوں اور2 چوکوں کی مدد سے72 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

متعلقہ خبریں