Daily Mashriq

بچوں کو ذہنی طور پر صحت مند رکھنا بہت آسان

بچوں کو ذہنی طور پر صحت مند رکھنا بہت آسان

اپنے بچوں کو جوانی میں ذہنی طور پر صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں سرسبز مقامات پر گھمانا عادت بنالیں۔

یہ بات ڈنمارک میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

آراہوس یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ سرسبز مقامات جیسے باغات اور میدان وغیرہ کے قریب پرورش پانا درماین یعمر میں ذہنی صحت کے امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ بچپن میں اکثر باغات میں جانے کی عادت مستقبل میں ذہنی امراض کا خطرہ 15 سے 55 فیصد تک کم کردیتی ہے۔

اس وقت دنیا بھر میں ذہنی امراض کے شکار افراد کی تعداد 45 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے اور ان میں سے اکثر ڈپریشن کا شکار ہیں۔

محققین نے دریافت کیا کہ جن بچوں کا زیادہ وقت سرسبز مقامات میں گزرتا ہے ان میں ذہنی امراض کا خطرہ 55 فیصد تک کم ہوجاتا ہے چاہے ان کی مالی حیثیت جیسی بھی ہو۔

لگ بھگ 10 لاکھ افراد پر ہونے والی تحقیق میں دریافتک یا گیا کہ اس عادت کے نتیجے میں بچوں کی ذہنی نشوونما بھی بہتر ہوتی ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ محض کچھ وقت نکال کر باغات میں گھومنا ذہنی صحت کے لیے کس حد تک فائدہ مند ہے خصوصاً بچوں کو یہ سیر کرانا بلوغت میں ان کے کام آتی ہے۔

تحقیق کے مطابق ہوائی آلودگی، شور، انفیکشن اور نچلے طبقے سے تعلق ہونا ذہنی عوارض کا خطرہ بڑھانے والے عناصر ہیں مگر بچوں کو باغات میں زیادہ وقت گزارنے دینا اس سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں