Daily Mashriq


ترقی کیلئے ضروری ہے کہ انسانوں پر سرمایہ کاری کی جائے بسیں اور روڈبنانے سے ترقی نہیں ہوتی، عمران خان

ترقی کیلئے ضروری ہے کہ انسانوں پر سرمایہ کاری کی جائے بسیں اور روڈبنانے سے ترقی نہیں ہوتی، عمران خان

ڈیسک: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج پشاور میں دوسری  انڈر 23 گیمز  کی ٹرافی اور لوگو کی تقریب رونمائی کی  میں شرکت کی۔

اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کھیلوں سے مقابلے کارجحان پیدا ہوتا ہے اور مقابلہ انسان کے آگے بڑھنے کی وجہ بنتے ہیں۔

کپتان نے کہا  کہ زندگی مقابلے کا نام ہے اور سیاست میں میرا مقابلہ نواز شریف کے ساتھ ہے۔

کپتان نے کھیلوں کی اہمیت بتاے ہوئے کہا کہ  کھیل انسان کو جلد بوڑھا ہونے سے روکتے ہیں لیکن پاکستان میں کھیلوں کو اہمیت نہیں دی جاتی، ہماری حکومت بنی تو کھیلوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی، مجھے خوشی ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کھیلوں پر توجہ دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی 20 کروڑ جبکہ نیوزی لینڈ کی آبادی صرف 50 لاکھ ہے لیکن اس کے باوجود وہاں پاکستان سے زیادہ کھیلوں کے میدان اور مواقع موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں