Daily Mashriq

 عدالتوں میں سرخرو ہو کر مخالفین کے چہرے بے نقاب کریں گے،خواجہ آصف

عدالتوں میں سرخرو ہو کر مخالفین کے چہرے بے نقاب کریں گے،خواجہ آصف

ڈیسک:وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہم مخالفین کے چہرے بے نقاب کرکے عدالتوں سے بھی سرخرو ہوں گے اور 2018 میں کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔

سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا بھر میں سیاستدانوں کے اختلافاتات  ہوتے ہیں لیکن کہیں بھی کسی حکمران نے 3 نسلوں کا احتساب نہیں دیا، ہم پر الزام تراشی، بہتان تراشی کرنے والوں کا دین بھی گیا اوردنیا بھی گئی، ہم مخالفین کے چہرے بے نقاب کریں گے اور عدالتوں سے بھی سرخرو ہوں گے، 2018 میں عوامی عدالت لگے گی اس میں بھی کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔

متعلقہ خبریں