Daily Mashriq


بڑے کیس کا بڑا فیصلہ آگیا ،سپریم کورٹ نے نوازشریف کو عمر بھر کیلئے نااہل قرار دیدیا

بڑے کیس کا بڑا فیصلہ آگیا ،سپریم کورٹ نے نوازشریف کو عمر بھر کیلئے نااہل قرار دیدیا

ویب ڈیسک:جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے متفقہ طور پر نواز شریف کو ناہل قراردیدیا

تفصیلات کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجازافضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ نے کورٹ نمبر ایک میں فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو تاحیات نا اہل قرار دیدیا،

 مقرر کردہ وقت کے باوجود فیصلے میں تاخیر پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے معذرت کی۔

نوازشریف آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل ہوئے،

جسٹس اعجاز افضل خان نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بینچ کے پانچوں ججوں نے نوازشریف کو نااہل قرار دیا،

نوازشریف کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نا اہل قرار دیا گیا ہے۔

 فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے لہٰذا صدر مملکت نئے وزیراعظم کے انتخاب کا اقدام کریں۔

عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن فوری طور پر وزیراعظم کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ۔

متعلقہ خبریں