Daily Mashriq


نواز شریف وزارت عظمیٰ کے عہدے سے سبکدوش، کابینہ تحلیل

نواز شریف وزارت عظمیٰ کے عہدے سے سبکدوش، کابینہ تحلیل

ویب ڈیسک: پاناما کیس پر سپریم کورٹ کی جانب فیصلے کے بعد نواز شریف  وزارت عظمیٰ کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہاوس میں نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف وزارت عظمیٰ کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے،

نواز شریف کے نا اہل اور سبکدوش ہونے کے باعث وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی۔

ن لیگ کے ترجمان نے کہا کہ پٹیشن کے اندراج سے فیصلے تک مختلف مراحل میں شدید تحفظات کے باوجود سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ پورے عدالتی عمل کے دوران ایسی مثالیں قائم ہوئیں جن کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی

منصفانہ ٹرائل کے آئینی اور قانونی تقاضے بری طرح پامال کئے گئے۔

عدالتی فیصلے کے حوالے سے شدید تحفظات ہیں تاہم تمام آئینی و قانونی آپشن استعمال کئے جایئں گے اور عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے پاناما کیس کے فیصلے میں وزیراعظم نواز شریف کو تاحیات نااہل قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں