Daily Mashriq

اقوام متحدہ نے پاکستان کی شجرکاری کے ذریعے جنگلات کا خاتمہ روکنے کی کوششوں کو سراہا

اقوام متحدہ نے پاکستان کی شجرکاری کے ذریعے جنگلات کا خاتمہ روکنے کی کوششوں کو سراہا

اقوام متحدہ نے پاکستان کی جانب سے اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شجرکاری کے ذریعے جنگلات کا خاتمہ روکنے اور بنجر زمین کو بہتر بنانے سے متعلق کوششوں کو سراہا ہے۔

یہ بات اقوام متحدہ کے جنگلات کے خاتمے پر قابو پانے کے بارے میں کنونشن کے ایگزیکٹو سیکرٹری نے چین کے شہر Kubuqi میں وزیراعظم کے موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں مشیر ملک امین اسلم سے ملاقات کے دوران کہی۔

اس موقع پر جنگلات کے خاتمے پر قابو پانے کے بارے میں اقوام متحدہ کے کنونشن کے ساتھ مستقبل میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملک امین اسلم نے جنہوں نےKubuqiمیں ساتویں بین الاقوامی ڈیزرٹ فورم میں شرکت بھی کی ، شجرکاری کے ذریعے اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے عزم کے بارے میں بتایا۔

متعلقہ خبریں