Daily Mashriq

دریائے کابل میں وارسک اور نوشہرہ کے مقامات پر درمیانے درجے کا سیلاب

دریائے کابل میں وارسک اور نوشہرہ کے مقامات پر درمیانے درجے کا سیلاب

پشاور کے سیلاب سے پیشگی اطلاع دینے کے مرکز کے مطابق دریائے کابل میں وارسک اور نوشہرہ کے مقامات پر آج درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔دریائے سندھ میں تربیلا ، دریائے سوات میں خوازہ خیلہ اور دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پرنچلے درج کا سیلاب ہے ۔صوبے کے باقی دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں ۔ادھر ضلع چار سدہ کے علاقے تنگی میں میں آج شدید بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گرنے سے نوافراد زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں