Daily Mashriq

پاکستان محدود وسائل کے باوجود ہیپا ٹائٹس کے مرض پر قابو پارہا ہے:صدر

پاکستان محدود وسائل کے باوجود ہیپا ٹائٹس کے مرض پر قابو پارہا ہے:صدر

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان محدود وسائل کے باوجود ہیپا ٹائٹس کے مرض پر قابو پارہا ہے۔

یرقان کی روک تھام کے عالمی دن کی مناسبت سے آج (اتوار) اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر معیاری خوراک اور آلودہ پانی کے استعمال کے باعث پاکستان میں ہیپاٹائٹس کا مرض پھیل رہا ہے۔

 صدر نے کہا کہ غیرمحفوظ سرنجوں کا استعمال بھی اسی مرض کے پھیلنے کی ایک وجہ ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہیپا ٹائٹس کے مرض میں احتیاط علاج سے بہتر ہےاور میڈیکل کالجوں کے نصاب میں احتیاطی تدابیر پر توجہ دی جانی چاہیے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بیمہ کمپنیوں کو اپنی صحت بیمہ پالیسیوں میں ہیپاٹائٹس کی تشخیص اور علاج کو بھی شامل کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں