Daily Mashriq

وزیراعظم 27 اپریل کو 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے

وزیراعظم 27 اپریل کو 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران کا آئندہ ماہ دورہ چین کا شیڈول طے کر لیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر آئندہ ماہ چین کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم27 اپریل کو3روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہوں گے اور دوسرے ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کریں گے۔

دورے کے دوران وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ سمیت کابینہ ارکان بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے، ون بیلٹ ون روڈ فورم میں دنیا بھر سے سو سے زائد ممالک کے سربرہان اور مندوبین شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں