Daily Mashriq

ملائیشیاکےوزیراعظم کی پاک فوج کی بطورمضبوط طاقت کی تعریف

ملائیشیاکےوزیراعظم کی پاک فوج کی بطورمضبوط طاقت کی تعریف

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے پاک فوج کے بطور ایک مضبوط فوجی طاقت اور جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی کارکردگی کوسراہا ہے۔

 پاکستان کے دورے کے بعد ملائیشیا کےایک ٹیلی ویژن چینل کو ایک انٹرویو میں انہو ں نے کہا کہ پاک فوج انتہائی مضبوط ہے اور دشمنوں نےاس کے خلاف جنگ کی تو انہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میزائل ایٹمی جنگی ہتھیار لے جاسکتے ہیں اور دشمنوں کو حملے سےپہلے بار بار سوچنا ہوگا۔

 جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کے بارے میں ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ مظاہرے میں لڑاکا طیارے نے شاندار مظاہرہ کیا ہے۔

 وزیراعظم مہاتیر محمد نے اسلام آباد کے دورے کےدوران جے ایف 17لڑاکا طیاروں اور پاکستان کے ٹینک شکن میزائل کی خریداری میں گہری دلچسپی ظاہر کی تھی۔

متعلقہ خبریں