Daily Mashriq

امریکی سیاحوں کا پشاورمیں تاریخی مقامات کا دورہ

امریکی سیاحوں کا پشاورمیں تاریخی مقامات کا دورہ

امریکی سیاحوں نے پشاورمیں تاریخی مقامات کا دورہ کیا اورپرانی و قدیم عمارتوں کودیکھ کرخوب محظوظ ہوئے۔

امریکی سیاح ڈروبریسکی جوسیاحت کے حوالے سے بلاگر بھی ہیں، ساتھیوں سمیت پشاورکے دورے پرآئے اورسیٹھی ہاؤس سمیت اندرون شہرمیں تاریخی اورقدیمی مقامات کا دورہ کیا۔ اس موقع پرسیٹھی ہاؤس میں انہوں نے کافی وقت گزارا۔

امریکی سیاحوں نے رباب بجایا اورراستے میں روایتی کھانے کابلی پلاؤ، نمکین تکے کھائے اورگنے کا جوس بھی پیا اورہتھ رہڑی پرجوارکے دانے بھی پکائے۔

متعلقہ خبریں