Daily Mashriq


آج ملک بھر میں یوم تکبیر جوش اور جذبے سے منایا جا ئے گا

آج ملک بھر میں یوم تکبیر جوش اور جذبے سے منایا جا ئے گا

ویب ڈیسک: ملک بھر میں آج یوم تکبیر بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا آج کے دن پاکستان دنیا کے نقشے پر ایٹمی پاور بن کر ابھرا۔

پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 19سال مکمل ہوگئے۔ 28 مئی   کو پاکستان   عالمی دباؤ اور پابندیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ایٹمی دھماکوں سے بھارتی جنگی جنون کا منہ توڑ جواب دیا ۔یہی وہ دن ہے جب پاکستان ناقابل تسخیر قوت بن گیا۔ اٹھائیس مئی کو بلوچستان میں چاغی کی پہاڑی پر ایٹمی دھماکوں سے پاکستان دنیا کی ساتویں جبکہ مسلم دنیا کی پہلی جوہری قوت بنا۔جو امت مسلمہ کے لئے آج بھی قابل فخر ہے۔

متعلقہ خبریں