Daily Mashriq


 ایٹمی دھماکے کی طرح پاکستان اب معاشی دھماکہ بھی کرے گا،،وزیراعظم

ایٹمی دھماکے کی طرح پاکستان اب معاشی دھماکہ بھی کرے گا،،وزیراعظم

ویب ڈیسک:28مئی پاکستانی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش دن ہےاُس دن ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنا دیاگیا،وزیراعظم نوازشریف

28مئی یوم تکبیر کے موقع پر وزیراعظم محمدنوازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج سے19 سال پہلے چیلنجوں کا سامنا تھا,ایک طرف اقتصادی پابندیوں کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں اور دوسری طرف اس اقدام کو ناقابلِ معافی جرم کے طور پر پیش کیا جا رہا تھا,اللہ تعالیٰ کے بھروسے اور عوام کی تائید کے بل بو تے پر ان چیلنجوں کو قبول کیا اور پاکستان کے وقار کاعلم سر بلند رکھا وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام نے جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن پیدا کیا ۔قوم پاکستان کو اقتصادی لحاظ سے ایشین ٹائیگر بنانے کےلیےاُسی اتحاد اور جذبے کامظاہرہ کررہی ہے جس کااظہار اُس نے 1998ء میں کیاتھا۔وزیراعظم نوازشریف کا مزید کہنا تھا ، ایٹمی دھماکے کی طرح پاکستان اب معاشی دھماکہ بھی کرے گاسی پیک   مختلف منصوبوں کامجموعہ ہے جس سے خوشحالی کے ایک شاندار دور کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ خبریں