Daily Mashriq

پی سی او کے تحت جج کاعہدہ قبول نہ کرنےوالے نامزدنگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصرالملک

پی سی او کے تحت جج کاعہدہ قبول نہ کرنےوالے نامزدنگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصرالملک

ویب ڈیسک:جسٹس (ر) ناصر الملک 17 اگست 1950 کو صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں پیدا ہوئے ۔

17اگست 1950 کو خیبر پختونخوا کی سرسبز وشاداب وادی سوات میں پیدا ہونے والے ناصرالملک نے ابتدائی تعلیم کے بعد 1972میں ایل ایل بی کی ڈگری  پشاور یونیورسٹی سے مکمل کی۔

ناصر الملک نے 1976 میں لندن سے ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی اور 17 سال تک پشاور ہائی کورٹ میں پریکٹس لائر رہے۔

جسٹس (ر) ناصر الملک 6جون  1994 کو پشاورہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے اور 2004 تک اسی منصب پر رہے۔

بعد ازاں صوبائی حکومت کی منظوری کے بعد 31 جولائی 2004 کو جسٹس (ر) ناصر الملک پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر ہوئے جبکہ 2005 میں انہیں سپریم کورٹ آف پاکستان منتقل کردیا گیا۔

اس کے علاوہ 30 نومبر 2013 سے 6 جولائی 2014 تک انہوں نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر پاکستان کے فرائض بھی سرانجام دیئے۔

6 جولائی 2014 کو جسٹس (ر) ناصر الملک نے پاکستان کے 22 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا اور 16 اگست 2015 تک اپنے منصب پر فائز رہے۔

یاد رہے کہ جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے 3نومبر 2007کو پی سی او ججز کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں