Daily Mashriq


منظورآفریدی کا نام خیبرپختونخوا کی نگران وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے خارج

منظورآفریدی کا نام خیبرپختونخوا کی نگران وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے خارج

ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا ایک اور یو ٹرن، منظور آفریدی وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے باہر ۔

تحریک انصاف اور اپوزیشن لیڈر لطف الرحمان نے صوبے کے نگراں ‏وزیراعلیٰ کیلئے متفقہ طور پر منظور آفریدی کا نام فائنل کیا تھا تاہم اپوزیشن ‏جماعتوں کے اعتراضات کے باعث تحریک ‏انصاف نے منظور آفریدی کا نام واپس لے لیا ہے۔ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلی کا نام آج رات تک ‏فائنل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

یاد رہے وزیر اعلیٰ خیبر پختوںخواہ اور اپوزیشن لیڈر لطف الرحمان نے متفقہ طور پر نگران وزیراعلیٰ کے لئے منظور آفریدی کا نام فائنل کیا تھا، تاہم صوبائی حکومت نے آج رات تک نگران وزیراعلیٰ کیلئے نام فائنل کا عندیہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں