Daily Mashriq


پشاور:صوبائی حکومت کی آئینی مدت آج پوری جائے گی

پشاور:صوبائی حکومت کی آئینی مدت آج پوری جائے گی

ویب ڈیسک:تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا میں حکومتکی  آج آئینی مدت ختم ہوجائے گی، نگران وزیراعلی کی نامزدگی کا اعلان بھی آج متوقع ہے۔

خیبرپختونخواہ حکومت کی آئینی مدت آج رات 12 ختم ہوجائے گی۔ نگران وزیراعلی کے لیے منظورآفریدی کے نام پراتفاق ہوچکا تھا تاہم اسمبلی اجلاس میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اعتراضات پر وزیراعلی نے نگران وزیراعلی کے معاملے پرمشاورت کی دعوت دیتے ہوئےآج رات  نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کا عندیہ دیاہے.

اپوزیشن لیڈرمولانا لطف الرحمان کے مطابق وزیراعلی کے ہمراہ مشترکہ  پریس کانفرنس میں نگران وزیراعلی کا اعلان پر واضح کر دیاجائے گا کہ نگران وزیراعلی کے نام پراتفاق کیسے کیا گیا۔

یاد رہےتحریک انصاف کی حکومت دوسری حکومت ہے جو اپنی آئینی مدت پوری کررہی ہے اس سے قبل اے این پی اورپیپلزپارٹی کی اتحادی حکومت نے اپنی آئینی مدت پوری کی تھی۔

متعلقہ خبریں