احد چیمہ کیس میں اہم پیش رفت،نیب نے چھپائی گئی بھاری رقم برآمد کر لی

احد چیمہ کیس میں اہم پیش رفت،نیب نے چھپائی گئی بھاری رقم برآمد کر لی

ویب ڈیسک:نیب کو ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر احد چیمہ کے خلاف کیس میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک شوروم میں ملزم کی جانب سے چھپائی گئی ایک کروڑ 45 لاکھ کی رقم برآمد کرلی۔

احد چیمہ کے خلاف کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، نیب تفتیشی افسران نے جیل روڈ پر واقع لاہور کے معروف کار ڈیلر کے شو روم پر چھاپہ مارا جہاں سے ملزم احد چیمہ کی چھپائی ہوئی ایک کروڑ 45 لاکھ کی خطیر رقم کیش کی صورت میں برآمد ہوئی۔ نیب نے شوروم سے احد چیمہ کی ملکیت پراڈو گاڑی بھی برآمد کی جس کی مالیت 1 کروڑ 10 لاکھ کے قریب ہے۔

نیب کو تمام تر معلومات ملزم احد چیمہ کے لیپ ٹاپ اور موبائل ریکارڈ سے ڈیلیٹ کی گئی ای میلز کی ریکوری کے ذریعے حاصل ہوئیں اور دوران تحقیقات ملزم احد چیمہ کے ڈیلر سے خفیہ روابط اور مالی معاملات کے شواہد حاصل ہوئے، کیس میں مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہے جس میں مزید پیش رفت کے امکانات ہیں۔  ملزم احد چیمہ کے غیرقانونی اثاثہ جات کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔

 واضح رہے ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر احد چیمہ کو آشیانہ اقبال کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں احتساب عدالت لاہور کی جانب سے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں