ناصر سعیدکھوسہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نامزد

ناصر سعیدکھوسہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نامزد

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کی مشاورت سے ناصر سعید کھوسہ کو متفقہ طور پر پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ نامزد کر لیا گیا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی  جس میں  ناصرمحمود کھوسہ کے نام پر اتفاق کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور قائد حزب اختلاف محمود الرشید نے نگراں وزیراعلیٰ ناصر سعید کھوسہ کی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نامزدگی کے لیے دونوں رہنماؤں کے درمیان پرسوں ملاقات ہوئی تھی جس میں کئی دیگر ناموں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا لیکن ناصرسعید کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا گیا جب کہ دونوں رہنماؤں نے ناصر سعیدکھوسہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 ناصر محمود کھوسہ ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے، وہ چیف سیکرٹری پنجاب اور بلوچستان رہ چکے ہیں، ان کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے چھٹےکامن سے ہے۔

ناصر سعید کھوسہ شہباز شریف حکومت میں 2 سال سے زائد چیف سیکرٹری پنجاب رہے، وہ 2013 میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکریٹری رہ چکے ہیں۔

 دوران ملازمت آپ نے صوبائی حکومت کے تمام محکموں میں خدمات انجام دی جہاں آپ کی کی شہرت ایک ایماندار اور اصول پسند افسر کی رہی ہے۔

متعلقہ خبریں