Daily Mashriq

فرشتہ مہمند کے پیٹ پر خنجر لگنے کا واضح نشان موجود ہے

فرشتہ مہمند کے پیٹ پر خنجر لگنے کا واضح نشان موجود ہے

اسلام آباد(آن لائن ) زیادتی کا نشانہ بننے والی دس سالہ بچی فرشتہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے ،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کے پیٹ پر خنجر لگنے کا واضح نشان موجود ہے، فرشتہ کی آنکھیں،دماغ اور پائوں جانوروں نے نوچ کھائے۔ بچی کے کہیں سے بھی کپڑے پھٹے ہوئے نہیں تھے موت کو زیادہ وقت گزرنے کے باعث جسم میں کیڑے پڑ چکے تھے۔، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق کیڑے پڑنے کی وجہ سے بچی کے جسم سے شواہد اکٹھے نہیں ہوسکتے ،ممکنہ طور پر بچی کی موت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم سے شواہد نہ ملنے کے بعد پولیس کی تمام امیدیں ڈی این اے رپورٹ پر مرکوز ہوگئی ہیں ۔ بچی فرشتہ کی ڈی این ای رپورٹ آج پولیس کو موصول ہونے کا امکان ہے ۔

متعلقہ خبریں