Daily Mashriq

جنوبی وزیرستان کے قبائلی ضلع میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

جنوبی وزیرستان کے قبائلی ضلع میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ

جنوبی وزیرستان: جنوبی وزیرستان کے قبائلی ضلع میں ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ کردی گئی۔

جنوبی وزیرستان کے قبائلی ضلع میں قانون و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ایک ماہ کے لیے دفعہ144 نافذ کردی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کی جانب سے قبائلی ضلع میں دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت قبائلی ضلع کی حدود میں تمام تر اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں پر مکمل پابندی اور قابل اعتراض تقریروں کی فراہمی پر مکمل پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہر قسم کے ہتھیاروں، گولہ بارود اور دیگر مہلک ہتھیاروں کی نمائش اور ساتھ لے کر چلنے پر مکمل پابندی، ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی، گاڑیوں میں ٹینڈ اور کالے شیشے کے استعمال پر پابندی جب کہ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں