Daily Mashriq

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

 اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں مشیر خزانہ وفاقی کابینہ کو مالی سال 2019-20 کے بجٹ پر بریفنگ دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں مالی سال 2019-20 کا بجٹ اسٹریٹجی پیپر پیش کیا جائے گا جب کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ وفاقی کابینہ کو مالی سال 2019-20 کے بجٹ پر بریفنگ بھی دیں گے۔

کابینہ اجلاس میں کچھی کینال منصوبے میں کرپشن چارجز کی انکوائری رپورٹ بھی پیش کی جائے گی جس کے بعد وفاقی کابینہ کچھی کینال کے حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے فیصلوں کی منظوری دے گی، اس کے علاوہ تمام وزارتوں اور ڈویژنز کی سرکاری املاک کے حوالے سے تفصیلات وفاقی کابینہ میں پیش کی جائیں گی اور وفاقی کابینہ کے اب تک کے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں