Daily Mashriq

مہذب معاشرے جمہوریت کے ذریعے ترقی کرتے ہیں،نواز شریف

مہذب معاشرے جمہوریت کے ذریعے ترقی کرتے ہیں،نواز شریف

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہےمہذب قومیں جمہوریت کے ذریعے ترقی کرتی ہیں جبکہ پاکستان میں بار بار جمہوریت کا خون ہوتا ہے.

پنجاب ہاؤس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ 70 سال سے ملک کے ساتھ جو ہورہا ہے وہ افسوسناک ہے کبھی وزیراعظم کو ہٹا دیا جاتا ہے کبھی پھانسی دی جاتی ہے کبھی وزیراعظم گرفتار ہوتا ہے تو کبھی جلاوطن کردیا جاتا ہے دنیا کے کسی مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا، مہذب قومیں جمہوریت کے ذریعے ترقی کرتی ہیں جب کہ یہاں باربار جمہوریت کا خون کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں